|

وقتِ اشاعت :   June 19 – 2025

کوئٹہ :سابق وزیر داخلہ و بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی نائب صدر میرضیا اللہ لانگونے بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے عائد کئے گئے الزامات کو یکسر مسترد کرتے ہوئے قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کر لیا ہے بی وائی سی کا فور شیڈول کے حوالے الزامات جھوٹ ،من گھڑت اور بے بنیاد ہیں اس وقت میں نہ وزیر داخلہ ہوں اور نہ ہی کسی کو فورشیڈول سے نکالنے کا اختیار رکھتا ہوں اگر میرے خلاف کوئی ثبوت ہے تو بلوچ عوام کے سامنے پیش کریں

ہمیشہ سے ان کا وطیرہ رہا ہے کہ پاکستان کی پارلیمانی سیاست کرنے والوں کو بدنام کیا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا میرضیاء اللہ لانگونے بلوچ یکجہتی کمیٹی نے بغیر تحقیق کے جھوٹ اور من گھڑت الزامات عائد کئے اس وقت نہ میں وزیرداخلہ ہوں اورنہ ہی میرے پاس کسی کو فورتھ شیڈول سے نکالنے کا اختیار ہے اس بابت بی وائی سی کا بیان جھوٹ اور من گھڑت ہے

فورتھ شیڈول میں شامل افراد میں سے کوئی شخص میرے سامنے پیش نہیں ہواانہوں نے کہا کہ بی وائی سی کے پاس کوئی ثبوت ہے تو بلوچ عوام کے سامنے لائے ورنہ قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتا ہو ں اس حوالے سے وکلاء سے مشاورت جاری ہے بی وائی سی نے ہمیشہ جھوٹ کا سہارا لیکربلوچ قوم کو ورغلانے کی نہ صرف کوشش کی ہے بلکہ بیرونی آقائوں کی خوشنودی حاصل کرنے کے لئے ہمیشہ جھوٹے اور بے بنیاد الزامات کا سہارا لیتی آرہی ہے ہمیشہ سے ان کا وطیرہ رہا ہے کہ پاکستان کی پارلیمانی سیاست کرنے والوں کو بدنام کیا جائیہم پارلیمانی سیاست اورعوام کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں