کوئٹہ : مستونگ کے علاقے میں مسلح افراد نے کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر ناکہ بندی کر کے گاڑیوں کی چیکنگ اور لوگوں کی شناختی دستاویزات چیک کیں اور ایک گاڑی کو بھی نذر آتش کر دیا گیا
یاد رہے کہ گزشتہ شب بھی کوئٹہ بین القوامی شاہراہ پر نوشکی کے مقام پر ناکہ بندی کر کے گاڑیوں کی چیکنگ کی اور سرکاری عمارتوں اور گاڑی کو بھی نذر آتش کیا گیا
ذرائع کے مطابق اتوار کی شام درجنوں نا معلوم مسلح افراد نے کوئٹہ کراچی شاہراہ کو بلوچستان ہوٹل کے مقام پر ناکہ بندی کر کے مسلح افراد نے گاڑیوں کو روک کر ان میں سوار لوگوں کے شناختی دستاویزات چیک کئے اور ایک گاڑی کو بھی نذر آتش کر دیا گیا یاد رہے کہ گزشتہ شب بھی نوشکی کے مقام پر نا معلوم مسلح افراد نے ناکہ بندی کر کے گاڑیوں کی چیکنگ کی اور گاڑیوں کو آگ بھی لگائی
واضح رہے کہ گزشتہ کئی عرصے سے بلوچستان کی قومی شاہراہوں پر مسلح افراد تواتر کے ساتھ شام ہوتے ہی ناکہ بندی کر کے گاڑیوں اور لوگوں کی قومی شناختی دستاویزات کا سلسلہ شروع کر دیا جا تا ہے 3
جس کی وجہ سے صوبے کی قومی شاہراہوں پر لوگوں کو سفر کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے اور حکومت سمیت انتظامیہ کی جانب سے ان واقعات کا تدارک کرنے کی بجائے رات کو قومی شاہراہوں پر سفر کرنے پر پابندی کر رکھی ہے۔