|

وقتِ اشاعت :   June 24 – 2025

کوئٹہ:  بلوچستان اسمبلی نے مالی سال 2024-25کے 81ارب 53کروڑ روپے سے زائد کے ضمنی بجٹ کی منظور ی دے دی ۔

منگل کو بلوچستان اسمبلی کا اجلاس اسپیکر عبدالخالق اچکزئی کی صدارت میں ایک گھنٹہ کی تاخیرسے شروع ہوا اجلاس میں وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی نے مالی سال 2024-25 کے 81ارب 53کروڑ 21لاکھ 52ہزار 267روپے کے ضمنی مطالبات زر ایک، ایک کر کے رائے شماری کیلئے ایوان میں پیش کئے ۔

ایوان نے رواں مالی سال کے ترقیاتی اخراجات کے 40ارب 67کروڑ 31لاکھ 61ہزار روپے کے 19جبکہ غیرترقیاتی اخراجات 40ارب 85کروڑ 89 لاکھ 9ہزار267 کے 19مطالبات زر مظور کرلیے۔ بعدازاں بلوچستان اسمبلی کا اجلاس آج صبح 11 بجے تک ملتوی کردیاگیا ۔