|

وقتِ اشاعت :   June 26 – 2025

ڈیرہ مراد جمالی : مرکزی شہر ڈیرہ مراد جمالی کے گنجان آباد علاقے گرانی محلہ کے قریب زور دار بم دھماکہ ہوا، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

پولیس کے مطابق بم ڈیرہ مراد جمالی کی مصروف بیدار روڈ کے کنارے نصب کیا گیا تھا اور اسے ریموٹ کنٹرول کے ذریعے اس وقت اڑایا گیا جب سیکیورٹی فورسز کی گاڑیاں اس مقام سے گزر رہی تھیں۔

دھماکے کے نتیجے میں ایک سرکاری گاڑی کو نقصان پہنچا ہے اور اس کے شیشے ٹوٹ گئے تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکہ خیز مواد سڑک کے کنارے انتہائی مہارت سے نصب کیا گیا تھا، جس کا ہدف گزرنے والی سیکیورٹی گاڑیاں تھیں دھماکے کے فوری بعد پولیس اور دیگر سیکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے

جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی موقع پر طلب کیا گیا۔ سرچ آپریشن کے دوران علاقے میں مشکوک افراد کی تلاش جاری ہیواقعے کے بعد شہریوں میں شدید خوف و ہراس پایا گیا اور بازاروں میں تجارتی سرگرمیاں وقتی طور پر معطل ہو گئیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی اور شہر میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے یاد رہے کہ اس سے قبل بھی ڈیرہ مراد جمالی اور گردونواح میں سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنانے کی کوششیں کی جاتی رہی ہیں۔ حکام نے واقعے کی مکمل تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔