مستونگ: مستونگ میں مسلح افراد کا معدنیات لے جانے والے 8 ٹرکوں پر حملہ ٹرکوں کو نقصان پہنچا ۔
تفصیلات کے مطابق مستونگ میں نامعلوم مسلح افراد نے معدنیات لے جانے والے آٹھ ٹرکوں کو نشانہ بنایا ہے، جس کے بعد علاقے میں معدنیات کی ترسیل عارضی طور پر معطل کر دی گئی ہے۔حکام کے مطابق پہلا واقعہ کوہ نور ہوٹل کے قریب پیش آیا جہاں دو ٹرکوں کو نشانہ بنایا گیا، جبکہ دوسرا واقعہ نواب ہوٹل کے مقام پر پیش آیا جہاں چھ مزید ٹرکوں کو نشانہ بنایا گیا۔
قبل ازیں صبح مستونگ ہی میں ڑلی کے مقام پر ایک معدنیات لیجانے والی گاڑی کو مسلح افراد نے نشانہ بناکر نقصان پہنچایا تھا۔ان واقعات میں کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔