|

وقتِ اشاعت :   June 28 – 2025

چاغی: دالبندین لاگاپ کے علاقے میں مسلح افراد نے معدنیات لے جانی والی گاڑی پر فائرنگ کرکے ٹائر برسٹ کردیا

لیویز ذرائع کے مطابق گزشتہ شب دالبندین سے 15 کلو میٹر دور کوئٹہ کی طرف پاک ایران آر سی ڈی شاہراہ لاگاپ کے مقام پر معدنیات لے جانے والی گاڑیوں پر فائرنگ کرکے ٹائر برسٹ کرکے ایک گاڑی کو آگ لگا دی گئی تاہم ڈرائیورز محفوظ رہے

ذرائع کے مطابق ٹرک پرائیویٹ تھے چاغی سے کوئٹہ کی جانب معدنیات لے جارہے تھے مسلح افراد نے انھیں نشانہ بنایا مزید تحقیقات مقامی انتظامیہ کررہی ہے