|

وقتِ اشاعت :   June 28 – 2025

کوئٹہ: امیرجماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولاناہدایت الرحمان بلوچ نے کہا کہ مصورکاکڑ کی عدم برآمدگی ،شہادت ،بہیمانہ قتل سیکورٹی اداروں کی نااہلی عیاں ہوگئی جماعت اسلامی اہل بلوچستان کیساتھ زیادتیوں ،لوٹ مار ،حقو ق نہ دینے ،وسائل ومعدنیات پرغیروں کے قبضے ،لاپتہ افرادکی بازیابی ،بارڈربندش ،ناجائزچیک پوسٹوں کے خلاف بہتر جلد اسلا م آبادکی طرف لانگ مارچ کریں گے عوام کوانصاف اورحقوق کی فراہمی تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی ۔

آج ہم محفوظ ہیں نہ ہمارے بچے اوروسائل محفوظ ہیں ۔ظالموں لٹیروں کا راستہ روکھنا وقت کی اہم ضرورت اورمسائل کے حل کی راہ ہے امرائے اضلاع وہرسطح کے ذمہ داران اورارکان سمیت نوجوان وعوام حق دوبلوچستان مہم کی جدوجہد میں ہمارا ساتھ دیں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبائی سیکرٹریٹ میں جماعت اسلامی بلوچستان کے صوبہ بھرسے آئے ہوئے ضلعی سیکرٹریزسے ملاقات میں گفتگواجلاس وورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پر نائب امیر صوبہ ناظم تربیتی امور بشیراحمدماندائی، پروفیسرسلطان محمدکاکڑ ،پروفیسر مولاناعبدالخالق مندوخیل ،حفظ الرحمان مندوخیل،عنایت اللہ ودیگرنے بھی خطابات کیے۔

مقررین نے کہاکہ امرا اضلاع وضلعی قیادت حق دوبلوچستان مہم کی کامیابی کیلئے منظم جدوجہدتیزکریں ہم بلوچستان کے مظلوم عوام نوجوانوں خواتین سمیت ہرمظلوم کوحقوق دلائیں گے عوام کی امیدیں جماعت اسلامی سے ہیں جماعت اسلامی کے قائدین کادامن ہرقسم کی کرپشن سے پاک ہے اسٹبلشمنٹ وحکومتی بدعنوامنی کی وجہ سے منشیات بدعنوانی عام ظلم ناانصافی کابازارگرم ہے شہری محفوظ ہیں نہ دیہات شاہراہ محفوظ ہیں

نہ سکول کے بچے محفوظ ہیں بدی ظلم ناانصافی منظم اندازمیں میں جاری ہیں۔ان حالات خاموشی جرم ومجرمین اورظالموں کومددوتعاون فراہم کرنے کے مترادف ہیں۔ہمارے سکول بچوں کو قتل ،نوجوانوں کواغواء،بہنیں قید میں نوجوان پر کاروبار وتعلیم کے دروازے بند کرکے بزرگوں کو چیک پوسٹوں پر بے عزت کرکے ہمیں کس طرف لیکرجایاجارہاہے ۔

صوبائی امیر مولاناہدایت الرحمان بلوچ نے مزیدکہاکہ اگرہم نے ظلم ناانصافی بدعنوانی کے خلاف جدوجہدمنظم وتیزنہیں کیاتوحالات مزیدخراب ہوں گے ہم محوظ ہوں گے نہ ہمارے وسائل جان ومال محفوظ ہوں گے منظم اندازمیں بلوچستان کے وسائل معدنیات پرقبضے کی سازش ہورہی ہیں بلوچستان گوادرکے نام پرسی پیک بنایاگیاہے دیگرعلاقوں میں سی پیک کے نام پربڑے بڑے میگاپراجیکٹس مکمل ہوگیے موٹروے سفرکی جدیدسہولیات ترقیاتی پراجیکٹس مکمل مگربلوچستان ان ثمرات یاتومحروم یاپھرچیک پوسٹ تھانے چوکیاں بنائی گئی ہیں اہل بلوچستان کوترقی وخوشحالی سے محروم کرکے نفرتوں تعصب احساس محرومی میں اضافہ کردیاگیاہے

دوسری جانب اسی محرومی کے خلاف جمہوری احتجاج کوجرم بنادیاگیاہے بلوچستان کوقیدخانہ اورعوام کوقیدی بنادیے گیے ہیں بلوچستان کے عوام کوحقوق ترقی عزت احترام روزگارتجارت سے محرومی کے خلاف ہم نے حق دوبلوچستان مہم شروع کردیاہے۔