|

وقتِ اشاعت :   June 29 – 2025

مل:  نامعلوم مسلح افراد کا کچکی لیویز چیک پوسٹ پر حملہ سرکاری گاڑی،موٹر سائیکل اور کمرہ نذر آتش اسلحہ اپنے تحویل میں لے لئے مقامی زرائع کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے مل کے علاقے کچکی چاہ لیویز چیک پوسٹ پر حملہ کر دیا

مسلح افراد نے لیویز فورس کی سرکاری گاڑی،موٹر سائیکل اور کمرے کو نذرآتش کرنے کے بعد اسلحہ اپنے تحویل میں لے لیے تاہم آخری اطلاعات تک ضلعی انتظامیہ کا موقف سامنے نہیں آیا کچکی چاہ لیویز چیک پوسٹ ضلع نوشکی کے حدود میں لیویز کی آخری چیک پوسٹ ہے جوکہ پاک ایران این 40 شاہراہ پر واقع ہے۔