|

وقتِ اشاعت :   June 29 – 2025

بٹگرام: جمعیت علما اسلام (ف)کے مرکزی رہنما مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی کو سب سے پہلے مولانا فضل الرحمن نے للکارا تھا۔

بٹگرام میں شعائرِ اسلام کانفرنس سے خطاب میں مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ شعائرِ اسلام کے تحفظ کے لیے ہماری جنگ جاری رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کے خلاف جنگ میں سب سے پہلے مولانا فضل الرحمن نے نریندر مودی کو للکارا تھا، ہمارے رضا کار بھارت سے جنگ کے لیے تیار تھے۔