|

وقتِ اشاعت :   May 22 – 2016

کوئٹہ +نوشکی: نوشکی آر سی ڈی شاہراہ پر موٹر کار پر اسرار طورپرتباہ ، ٹوڈی کار نمبرALL570مقامی ہوٹل سے چند کلو میٹر کے فاصلے پر روڈ پر تباہ حالت میں ملی ہے جو تفتان سے کوئٹہ جارہی تھی ، مقامی ذرائع کے مطابق تفتان سے آنے والی موٹر کار کچکی ہوٹل سے رواونہ ہونے کے بعد کچھ دیر بعدسڑک پرتباہ حالت میں ملی ہے جس میں سوار دو افراد بری طرح جلس گئے ہیں جس میں ایک کی شناخت ماسات اعظم کے نام سے ہوئی ہے، جوکوئٹہ تفتان پرچلنے والی ٹوڈی موٹر کار کے ڈرائیور بتایا جاتا ہے جو تفتان سے ایک شخص کو کرایہ پر کوئٹہ لیجارہاتھا دوسرا شخص ذرائع کے مطابق ایک باریش اور شکل وشباہت سے افغان ظاہرہوتا ہے ،سند خان ولدشاہ محمد چمن کا رہائشی بتایا جاتا ہے، مقامی ذریں کے مطابق گاڑی مکمل تباہ اور سڑک پر گھڑا پڑ چکا ہے، 5گھنٹے گزرنے کے باوجود لاشیں جائے وقوعہ پر پڑی رہے، آخری اطلاع تک نوشکی انتظامیہ ودیگر اعلیٰ حکام جائے وقوعہ پر پہنچے اور تحقیقات کیلئے کوئٹہ سے ٹیم طلب کی گئی ہے جو واقعہ کا جائزہ لے کر رپورٹ کریگی ، واقعہ دن 3سے سوا تین بجے کو ہوا ہے، تاہم سرکاری ذرائع نے کسی بھی قسم کی تصدیق نہیں کی ہے کہ مذکورہ ٹوڈی کار میں کون سوارتھا، ڈپٹی کمشنر کے مطابق کار میں سوار ہلاک ہونیوالے شخص کی شناخت اس سے ملنے والی پاسپورٹ کے مطابق سند خان ولدشاہ محمد سکنہ چمن سے ہو ئی ہے ۔