کوئٹہ : اسپیکر بلوچستان اسمبلی راحیلہ حمید خان درانی نے سیکرٹری بلوچستان اسمبلی محمد اعظم داوی کو معطل کردیاجبکہ ظہور احمد جمالدینی کو نئے سیکرٹری بلوچستان اسمبلی تعینات کردیا ۔ پیر کو بلوچستان صوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن نمبر ADM:II(455)185/6436کے مطابق سیکرٹری بلوچستان اسمبلی محمد اعظم داوی کو 6الزامات جن میں بلوچستان صوبائی سمبلی کے قوانین کی خلاف ورز ی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر 30افراد کو گریڈ 1سے 15تک کی مختلف آسامیوں پر تعینات کیا تھا ان30 افراد کو بلوچستان صوبائی اسمبلی نے معطل کیا تھا تاہم بعد میں بلوچستان ہائی کورٹ کے حکم پر تمام افراد کو نوکری پر دوبارہ بحال کردیا گیا۔ محمد اعظم داوی نے قوانین کی خلاف ورزی اور جانب داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے بیٹے فاروق احمد کو ڈپٹی سیکرٹری ( BPS-18 )کے عہدے پر تعینات کیا۔ محمد اعظم داوی کو بحیثیت سیکرٹری بلوچستان اسمبلی ، اسپیکر بلوچستان اسمبلی کی جانب سے تنبیہ کی گئی کہ وہ ارکان اسمبلی کے ساتھ اپنا روئیہ درست رکھیں ارکان اسمبلی نے متعد بار ان کے روئیے کے خلاف اسپیکر بلوچستان اسمبلی سے شکایت کی تھی ۔ اعظم داوی نے متعد باراپنے اختیارات کا ناجائز استعمال اور جانب داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے مختلف ملازمین کو قوانین کے خلاف پر موشن اور تعیناتیا ں کیں جن پر بلوچستان اسمبلی کے خلاف عدالتوں میں مختلف کیسز بھی ہوئے ۔اعظم داوی کے خلاف پانچواں الزام یہ تھا کہ انہوں نے اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے گریڈ 17کے افسر سلیم جہانگیر کو گریڈ 11میں ڈیموٹ کیا تھا ۔ انہوں نے خلاف قانون ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمنسٹریشن) (BPS- 19کو شوکاز نوٹس جاری کیا جس کی وجہ سے بلوچستان اسمبلی کو محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کے سامنے شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا بعد ازاں میں ایس اینڈ جی اے ڈی کی تجویز پر 6اپریل 2016کو اس شوکاز نوٹس کا واپس لے لیا گیا۔ بلوچستان صوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ظہور احمد جمالدینی کو نیا سیکرٹری بلوچستان اسمبلی تعینات کردیا گیاہے