|

وقتِ اشاعت :   July 26 – 2025

کوئٹہ: ایف آئی اے بلوچستان نے گوادر میں کارورائی کے دوران انسانی سمگلنگ اور ویزہ فراڈ میں ملوث غیر ملکی سمیت 2 ملزمان کوگرفتارکرلیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل گوادر نے انسانی سمگلنگ میں ملوث ایجنٹ اور نائیجرین شہری کو گرفتار کر لیا گرفتار ملزمان کی شناخت ایجیکے جوزف مادو (نائیجیریا) اور محمود خان کے نام سے ہوئی۔ایجیکے 2023 میں پاکستان آیا، بعد ازاں غیر قانونی طور پر ایران چلا گیا تھا

ایران میں ایک سال گزارنے کے بعد دوبارہ پاکستان داخل ہونے کی کوشش کی ملزم نے پاکستان واپسی کے لیے محمود نامی ایجنٹ سے رابطہ کیا اور 30 ہزار روپے میں ڈیل طے پائی مذکورہ ایجنٹ نے 11 ہزار ایڈوانس وصول کیے دونوں ملزمان کو گوادر میں داخل ہوتے وقت گرفتار کر لیا گیا۔ترجمان نے بتایا کہ ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔