|

وقتِ اشاعت :   August 1 – 2025

اسلام آباد:وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کردیا جبکہ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 264 روپے 61 پیسے مقرر کردی۔

خزانہ ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمت اور اوگرا سمیت متعلقہ وزارتوں کی تجاویز کی روشنی میں حکومت نے اگلے 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول7 روپے 54 پیسے فی لیٹر سستا کر دیا گیا اور نئی قیمت 264 روپے 61 پیسے کردی گئی ہے۔

دوسری جانب ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 48 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا ہے، جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 285 روپے 93 پیسے ہوگئی ہے۔

نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اگست سے اگلے 15 روز کے لیے ہوگا۔