|

وقتِ اشاعت :   August 24 – 2025

گلگت بلتستان میں مقامی آبادیوں کو گلیشئر پھٹنے کی پیشگی اطلاع دینے اور سینکڑوں جانیں بچانے کے اقدام کے اعتراف میں وصیت خان، انصار اور محمد خان کو وزیرِ اعظم خصوصی انعام سے نوازیں گے۔

اپنے ایک بیان میں وزیرِ اعظم نے کہا کہ وصیت خان، انصار اور محمد خان قوم کے ہیرو ہیں، محمد خان، انصار اور وصیت خان نے فرض شناسی کی اعلی مثال قائم کی۔

شہباز شریف نے کہا کہ مجھ سمیت پوری قوم کو گلگت بلتستان کے ان ہیروز پر فخر ہے۔