لاہور: وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے ہنگو میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے ۔ ہنگو میں دہشت گردوں کے بزدلانہ حملے میں وفاقی ریزرو پولیس کے 3 جوانوں نے جامِ شہادت نوش کیا۔وفاقی وزیر نے قوم کے بہادر شہداء کو خراجِ تحسین اور سلامِ عقیدت پیش کیا اور شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ۔
وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے کہا کہ زخمی اہلکاروں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔ شہداء کی قربانی اور جرأت ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔ فتنہ الہندوستان کے ناپاک عزائم کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ قوم دشمن کے ہر وار کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑی ہے،پاکستان کے شہداء کا خون کبھی رائیگاں نہیں جائے گا۔ قوم، فوج اور پولیس مل کر دشمن کو ناکام بنائیں گے،فتنہ الہندوستان کے خلاف جہادِ حق جاری رہے گا۔