|

وقتِ اشاعت :   August 30 – 2025

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید احمد المالکی سے ملاقات ہوئی ہے۔

اس موقع پر محسن نقوی نے پاک بھارت کشیدگی میں سعودی عرب کی حکومت کے مؤثر کردار پر اظہارِ تشکر کیا۔

محسن نقوی نے کہا کہ جنگ ہو یا امن، سعودی عرب نے ہر موقع پر پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا ہے، پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات ہر آزمائش پر پورے اترے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب جا کر بھیک مانگنے والے مافیا کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنائی ہے۔

ملاقات میں سعودی سفیر نے کہا کہ پاکستان ہمارا برادر دوست ملک ہے، سعودی عرب پاکستان کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔