|

وقتِ اشاعت :   August 31 – 2025

کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں نامعلوم افراد کے دستی بم حملے میں 3 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ایک نجی عمارت پر دستی بم پھینکا گیا جو زوردار دھماکے سے پھٹ گیا۔ دھماکے کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔

 پولیس حکام کے مطابق زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرلیے۔