کوئٹہ:وزیر اعلیٰ بلو چستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ صحت اور تعلیم کے شعبوں میں بڑے پیمانے پر اصلاحات لارہے ہیں،اس طرز کے عوامی سہولیات کے منصوبوں میں عالمی پارٹنرز کے تعاون کو سراہتے ہیں،پرعزم ہیں کہ سال کے اختتام تک کوئی اسکول بند نہیں رہے گا،بارڈر ایریاز میں پیشگی اقدامات کو حتمی شکل دی جارہی ہے، صوبے میں پہلا ویمن اکنامک امپاورمنٹ انڈومنٹ فنڈ قائم کردیا گیا ہے۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے پاکستان میں یونیسف کی کنٹری ریپریزنٹیٹو پرنیلے آئرن سائیڈ سے با ت چیت کے موقع پر کیا ۔ گزشتہ روز پا کستان میں یونیسف کی کنٹری ریپریزنٹیٹو پرنیلے آئرن سائیڈ نے وزیر اعلیٰ بلو چستان سے ملاقات کی۔
جس میںبلوچستان میں پولیو، روٹین ایمونائزیشن، تعلیم اور صحت کے شعبوں پر تبادلہ خیال کیا گیااورموثر باہمی رابطہ کاری کے ذریعے فلاح عامہ کے اقدامات کو بار آور بنانے پر اتفاق یونیسف کی جانب سے محکمہ صحت کے اسٹاف کی تکنیکی معاونت اور استعداد کار بڑھانے کے لیے تربیت کی پیشکش کی گئی اس موقع پر وزیر اعلیٰ بلو چستان میر سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں صحت اور تعلیم سمیت عوامی سہولیات کے منصوبوں میں عالمی پارٹنرز کے تعاون کو سراہتے ہیںصحت اور تعلیم کے شعبوں میں بڑے پیمانے پر اصلاحات لارہے ہیں ان شعبوں میں افرادی قوت کی کمی پوری کرنے کے لیے کنٹریکٹ بھرتیاں جاری ہیں،انہوں نے کہا کہ پولیو کے خاتمے اور روٹین ایمونائزیشن کی مہم کو مزید موثر بنایا گیا ہے جبکہ پرائمری ہیلتھ کیئر کے لیے غیر معمولی وسائل مختص کئے گئے ہیںگزشتہ ایک سال میں 3200بند اسکول فعال کیے گئے،
انہوں نے کہا کہ رواں سال کے دوران مزید 1200نئے کمیونٹی اسکول قائم کریں گے ہم پرعزم ہیں کہ سال کے اختتام تک کوئی اسکول بند نہیں رہے گا، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ سندھ سے ملحقہ اضلاع میں ممکنہ سیلابی صورتحال مانیٹر کررہے ہیںبارڈر ایریاز میں پیشگی اقدامات کو حتمی شکل دی جارہی ہے بلوچستان میں خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے عملی اقدامات جاری ہیںصوبے میں پہلا ویمن اکنامک امپاورمنٹ انڈومنٹ فنڈ قائم کردیا گیا ہے۔ اسموقع پر پاکستان میں یونیسف کی کنٹری ریپریزنٹیٹو نیلے آئرن سائیڈ کا کہنا تھا کہ یونیسف بلوچستان حکومت کے ساتھ صحت و تعلیم میں تعاون جاری رکھے گا،بلوچستان میں بچوں کی فلاح و بہبود ہماری اولین ترجیح ہے۔