ادھر وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے شاہوانی اسٹیڈیم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھماکا انسانیت دشمنوں کی بزدلانہ کارروائی ہے، شرپسند عناصر معصوم شہریوں کے خون سے کھیل رہے ہیں، دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو ہر صورت ناکام بنایا جائے گا۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان نے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسپتال انتظامیہ اور طبی عملہ الرٹ رہے، زخمیوں کے علاج میں کوئی کوتاہی نہ ہو۔
سرفراز بگٹی کے مطابق حکومت بلوچستان نے واقعہ کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات کا حکم دے دیا، تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کر دی ہے اور رپورٹ جلد پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ واقعے میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا، سیکیورٹی اداروں کو ہدایت ہے کہ ذمہ داروں کو فوری گرفتار کیا جائے، عوام کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ذمہ داری ہے، شرپسند عناصر کو امن دشمن عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا، وفاقی اور صوبائی حکومت مل کر عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائیں گی۔