کوئٹہ:تمندارآف بگٹی قبائل نواب محمد میر عالی بگٹی نے اپنے جاری کردہ مزمتی بیان میں کہا ہے کہ سردار عطاءاللہ مینگل کی برسی کے مناسبت سے بلوچستان نیشنل پارٹی کے منعقدہ جلسے پر ہونے والے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، انہوں نے اس واقعہ میں پارٹی کے کئی کارکنوں کی شہادت درجنوں ورکرز اور رہنما¶ں کے زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیاہے۔
انہوںنے کہا کہ ہم اس مشکل کی گھڑی میں بی این پی کے سربراہ سردار اختر مینگل اور ان کی جماعت کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ حملہ نہ صرف قابلِ افسوس ہے بلکہ بلوچستان میں جاری امن و امان کو سبوتاژ کرنے کی ناکام کوشش ہے۔
دہشت گردی کے ایسے واقعات بلوچستان کے پرامن سیاسی عمل کو روکنے کی سازش کا حصہ ہیں مگر باشعور عوام ان ناپاک عزائم کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دے گی۔نواب میر عالی بگٹی نے شہداءکے بلند درجات کے لئے دعا اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔