|

وقتِ اشاعت :   September 5 – 2025

بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کو اڈیالہ جیل کے باہر 2 لڑکیوں نے انڈا دے مارا۔

علیمہ خان پر میڈیا سے گفتگو کے دوران انڈا پھینکنےکا واقعہ پیش آیا جس کے بعد پولیس نے 2 لڑکیوں کو حراست میں لے لیا۔

بعدازاں پولیس نے دونوں لڑکیوں کو اڈیالہ چوکی منتقل کردیا۔

علیمہ خان کی گفتگو کے دوران انڈا پھینکے جانے پر شور شرابا بھی کیا گیا۔

اس موقع پر علیمہ خان نے کہا کہ ہمیں فکر نہیں ہم پر کوئی حملہ کرے ہمیں پتہ ہے یہ ہوگا۔