|

وقتِ اشاعت :   September 24 – 2025

پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے دستاویز میں کہا گیا ہے کہ ایک لیٹر پیٹرول پر 94 روپے 89 پیسے اور ایک لیٹر ڈیزل پر 95 روپے 35 پیسے کے ٹیکس عائد ہیں۔ 

دستاویز کے مطابق ایک لیٹر پیٹرول کی قیمت میں 36 فیصد جبکہ ایک لیٹر ڈیزل کی قیمت میں 35 فیصد ٹیکس ہے، فی لیٹر پیٹرول کی قیمت میں 14روپے37 پیسے کسٹم ڈیوٹی ہے۔

ایک لیٹر پیٹرول کی قیمت میں 78 روپے 2 پیسے پیٹرولیم لیوی ہے، ایک لیٹر پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 50 پیسے کلائیمیٹ سپورٹ لیوی ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن دستاویز کے مطابق فی لیٹر ڈیزل کی قیمت میں 15روپے 84 پیسے کسٹم ڈیوٹی ہے، ایک لیٹر ڈیزل کی قیمت میں 77 روپے ایک پیسے پیٹرولیم لیوی بھی ہے، ایک لیٹر ڈیزل کی قیمت میں ڈھائی روپے پیٹرولیم لیوی شامل ہے۔