|

وقتِ اشاعت :   September 24 – 2025

بی این پی قائد سردار اختر جان مینگل پر سفری پابندی کے خلاف پٹیشن پر اہم سماعت ، ساجد ترین ایڈووکیٹ کے دلائل کے بعد ، بلوچستان ہائی کورٹ نے سردار اختر مینگل پر سفری پابندی کے فیصلے کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے ان کا نام نو فلائی لسٹ سے نکالنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے ساجد ترین ایڈووکیٹ کے دلائل کے بعد وفاقی حکومت کو حکم دیا کہ بی این پی سربراہ سردار اختر مینگل پر سے سفری پابندی فوری ہٹائی جائے۔

اس موقع پر بی این پی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات آغا حسن بلوچ ایڈووکیٹ راہب بلیدی ایڈوکیٹ اور دیگر بھی پیش ہوے۔