|

وقتِ اشاعت :   September 27 – 2025

وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایران امریکا  تعلقات میں  پاکستان کی جانب سے کردار ادا کیے کا امکان ظاہر کردیا۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ہو سکتا ہے ایران امریکا تعلقات میں بھی پاکستان کردار ادا کرے۔

 پاک بھارت جنگ میں ٹرمپ نے سیزفائر کرایا، اس لیے انھیں نوبیل انعام کے لیے نامزد کیا۔

خواجہ آصف نے واضح کیا کہ امریکا کی طرف سے پاکستان سے کوئی مطالبہ نہیں کیا جا رہا، انہوں نے بتایا کہ اگر کوئی امریکی مطالبہ سامنے آیا بھی  تو ہم اپنے مفاد کو سامنے رکھ کر فیصلہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ اگر بھارت مذاکرات سے انکاری ہے تو ہم بھی کیوں اس پر اصرار کریں۔