کوئٹہ: امیرجماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولاناہدایت الرحمن بلوچ نے کہا کہ جماعت اسلامی وہم خیال تعلیمی اداروں میں 30سے35ہزارطلبا وطالبات پڑھ رہے ہیں
افرادسازی پرتوجہ دینے کیساتھ نوکروں کے بجائے ایماندار مالک واقامت دین کے سپاہیوں کوتیارکرنے کی ضرورت ہے بلوچستان میں آگ لگی ہوئی ہیں اس آگ کوبجھانے میں سب کوکرداراداکرناچاہیے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ پریس کلب میں جماعت اسلامی وہمخیال تعلیمی اداروں کے ڈائریکٹرزکے ایک روزہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا سیمینارسے ماہرین تعلیم عامرزیب،ڈاکٹرفضل الہی،نثارموسی ،زاہداختربلوچ،عبدالنعیم رند،طیب فرید خان مولاناعبدالحمیدمنصوری نے بھی خطاب کیا
مولاناہدایت الرحمن بلوچ نے مزیدکہا کہ باصلاحیت باکردار،دیانت دار اچھے لوگ وقیادت تیارکرنے کی ضرورت ہے۔سب سے اہم نکتہ دعوت و تحریک کا پہلا قدم یہ ہے کہ ہم حق اور سچ کو صرف اپنی پسند کے افراد سے وابستہ نہ کریں بلکہ قرآن و سنت کی روشنی میں حق کو پہچانیں اور اسی کو معیار بنائیں چاہے وہ کسی بھی شخص یا جماعت کے خلاف کیوں نہ جائے۔تحریکیں صرف نعروں تقاریر اور اجتماعات سے نہیں چلتیں بلکہ کارکنانِ تحریک کے کردار، گفتار، رویے، اختلاف کے انداز اور برداشت سے ان کا اصل چہرہ سامنے آتا ہے۔
جب تک ہم خود تحریکی شعور اور داعیانہ تربیت سے نہیں گزریں گے، ہماری جدوجہد صرف ردعمل کا شور ہی رہے گی، اثر نہیں۔
فرسودہ نظام،غلط ماحول،عزت واحترام سے عاری،سماجی خرابیوں کے شکاربچوں کوسکول سربراہان اساتزئے کرام اچھی تعلیم وتربیت دے دیں۔
نوکربنانے کے بجائے رزق حلال صالح دیانت دار مالک تیارکرنے چاہیے بلوچستان کے نوجوان باصلاحیت محب دین ووطن ہیں بہتررہنمائی وسرپرستی میں خودکفالت کی طرف رہنمائی کی ضرورت ہے بلوچستان کے پچاس لاکھ نوجوانوں کی تربیت کرکے تعلیم وہنرسے لیس کیاجائے توسارے مسائل حل ہوسکتے ہیں۔اس موقع پردیگرمقررین نے خطاب میں کہاکہ ترقی وخوشحالی اورامن کیلئے پائیدارراستہ سیکھنے سیکھانے کاعمل ہے عزت خوشحالی اورامن کاراستہ تعلیم اورصرف تعلیم ہے بدقسمتی سے استادغلطی نسلوں تک جاری رہتی ہے
ادارے کے سربراہ وٹیچرزکی تربیت بھی بہت ضروری ے۔مومن کی نگاہ عبرت کی نگاہ ہوتی ہے سیکھنے کے عمل میں شاگردواستادکیساتھ ہرفردکوشامل ہوناچاہیے۔تعمیری تخلیقی سچائی اورعلم والے افرادتیارکرکے معاشرے کوتبدیل کیاجاسکتاہے رٹہ لگانے کے بجائے تعمیری تخلیقی تربیتی امورپرتوجہ کی ضرورت ہے سیکھنے سیکھانے کے عمل میں قرآن وسنت سے رہنمائی لینے کیساتھ بہتری وجدت لاناچاہیے ادارے کے سربراہ واساتزہ کوخودسے سیکھنے وعمل کرنے کاعمل شروع کیاجائے۔