|

وقتِ اشاعت :   September 29 – 2025

وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک کا کہنا ہے کہ ایک سال میں تیل اور گیس کی 5 نئی دریافتیں ہائیڈرو کاربن کے وسیع ذخائر کا ثبوت ہیں۔

وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے او جی ڈی سی ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا، علی پرویز ملک نے پیٹرولیم سیکٹر میں اصلاحات کی مکمل حمایت کا اظہار کیا، انتظامیہ نے کمپنی کی آپریشنل سرگرمیوں اور اسٹریٹجک پروڈکشن آپٹیمائزیشن پلان پر جامع بریفنگ دی۔

ایم ڈی او جی ڈی سی نے وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک دوران بریفنگ بتایا کہ اصلاحات کے لیے حکومتی سنجیدگی خوش آئند اور واضح سمت فراہم کرتی ہے۔

وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا کہ او جی ڈی سی  نے ایک سال میں تیل اور گیس کی پانچ نئی دریافت کی ہیں، یہ  دریافتیں  پاکستان میں ہائیڈرو کاربن کے وسیع ذخائر کا ثبوت ہیں، مقامی ذرائع سے پیداوار انرجی سیکٹر کے لیے مستقبل کا راستہ ہے۔ ایکسپلوریشن اینڈ پروڈکشن کمپنیاں اس مقامی پیداوار کیلئے بہترین کام کر رہی ہیں۔