|

وقتِ اشاعت :   October 15 – 2025

امریکی وار ڈپارٹمنٹ نے میڈیا رپورٹنگ سے متعلق پالیسی میں بڑی تبیدلی کردی۔

پینٹاگون کی نئی پالیسی کے تحت وارڈپارٹمنٹ کی منظوری کےبغیردفاع سےمتعلق کوئی خبر نہیں چلے گی، خبرمیں حساس معلومات نہ بھی ہوں توبھی منظوری لازمی ہے،خبرمیں دفاعی ذرائع کا حوالہ دینے کی اجازت نہیں ہوگی۔

امریکی میڈیا کےمطابق پینٹاگون کی کوریج کرنے والےصحافیوں نے پالیسی پر دستخط کرنے سے انکار کردیا، صرف ون امریکا نیوز نیٹ ورک نامی ادارے نے نئی پالیسی کو تسلیم کیا،صحافیوں نے پینٹاگون کی نئی پالیسی کو اظہار رائے کی آزادی کے خلاف قرار دیا۔