چمن:ڈپٹی کمشنر حبیب احمد بنگلزئی، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر محمد اویس اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر نوید بادینی ہسپتال کی ایمرجنسی وارڈ میں موجود ہیں تینوں افسران صورتحال کی مکمل نگرانی کر رہے ہیں اور طبی عملے کو ہدایت دی ہے کہ زخمیوں کے علاج معالجے میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی نہ برتی جائے۔
ایمرجنسی وارڈ میں تمام طبی سہولیات کو فعال کر دیا گیا ہے جبکہ ایمبولینس سروس کو بھی ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے تاکہ زخمیوں کو بروقت طبی امداد فراہم کی جا سکے۔