|

وقتِ اشاعت :   2 hours پہلے

کوئٹہ: گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل نے کہا ہے کہ بلوچستان میں امن وامان کے چیلنج سے بنردآزما ہونے کے لیے پیش بندی کرنے کی ضرورت ہے ،

ترقی کی منازل طے کر نے کے لیے ڈیجیٹل تعلیم اور ہنر سیکھنا لازم ہے ۔

یہ بات انہوں نے سردار بہادر خا ن وویمن یونیورسٹی میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب میں شرکت کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔ اس موقع پر صوبائی وزراء میر عاصم کرد گیلو، راحیلہ حمید خان درانی سمیت دیگر بھی انکے ہمراہ تھے ۔

گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل نے کہا کہ بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے مزید اقدامات کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ عالمی حالات کے تناظر میں بلوچستان ایک کنفلکٹ زون میں تبدیل ہوگیا ہے جس میں آئے روز نئے چیلنجز درپیش ہیں اس حوالے سے صلاح و مشورے کے بعد حکمت عملی طے کی جارہی ہے

حالات سے نبردآزما ہونے کے لیے پیش بندی کرنے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ میں اس وقت گورنر ہوں سیاسی تبدیلی کے حوالے سے تبصرہ نہیں کرونگا ۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل تبدیلی نے دنیا میں انقلاب برپا کردیا ہے ترقی کی منازل طے کرنے کے لیے ہمیں ڈیجیٹل تعلیم اور ہنر کی جانب بڑھنا ہوگا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *