کوئٹہ : قلعہ سیف اللہ میں تیز رفتار کوچ حادثے کا شکار ہونے سے 4 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ سے ژوب جانے والی تیز رفتار کوچ قلعہ سیف اللہ کے علاقے علوزئی کے مقا پر حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں اور مقامی انتظامیہ موقع پر پہنچ گئیں
نعشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا نعشیں ضروری کاررورائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی۔ مزید کارروائی مقامی انتظامیہ کررہی ہے۔