لورالائی : لورالائی اور تحصیل میختر میں ٹماٹر کی قیمتوں نے عوام کو پریشان کر دیا۔ چند دنوں کے اندر فی کلو ٹماٹر کی قیمت میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ مارکیٹ میں ٹماٹر 250 سے 300 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے،
جس سے عام شہریوں کی مشکلات بڑھ گئی ہیں خریداروں کا کہنا ہے کہ ٹماٹر عام استعمال کی چیز ہے
مگر اب یہ غریب آدمی کی دسترس سے باہر ہو چکا ہے۔
سبزی فروشوں کے مطابق منڈی میں سپلائی کم ہونے اور ٹرانسپورٹ اخراجات بڑھنے کے باعث قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے
شہریوں نے حکومتِ بلوچستان اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹماٹر سمیت سبزیوں کی قیمتوں میں استحکام کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف کارروائی کی جائے تاکہ عام آدمی کو ریلیف مل سکے۔