|

وقتِ اشاعت :   June 2 – 2016

اسلام آباد، پشاور: پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد، راولپنڈی، خیبر پختونخوا اور فاٹا میں تیز آندھی اور طوفانی بارشوں کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے۔

راولپنڈی اور اسلام آباد

تیز رفتار آندھی نے جڑواں شہروں کو ہلا کر رکھ دیا اور متعدد مکانات کی چھتیں، کھمبے اور اشتہاری بورڈ زمین پر آگرے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں 120 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شدید آندھی آئی۔View image on TwitterView image on TwitterView image on TwitterView image on Twitter تیز رفتار آندھی سے جڑواں شہروں کے 70 فیصد علاقے بجلی سے محروم ہوگئے، جبکہ اسلام آباد میں درخت گرنے سے ٹریفک کی روانی بھی شدید متاثر ہوئی۔ اسلام آباد پولیس کا کہنا تھا کہ مارگلہ ٹاؤن میں گھر کی چھت گرنے سے ماں اور 2 بیٹیاں جبکہ ایف 7 اور بہارہ کہو میں 2 افراد ہلاک ہوئے۔ آندھی اور بارش کے باعث گھروں کی چھتیں اور درخت گرنے سے زخمی ہونے والے 40 افراد کو پولی کلینک میں طبی امداد کے لیے لایا گیا جبکہ 10 زخمی پمز ہسپتال میں داخل کرائے گئے۔ پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کے ترجمان کے مطابق اسلام آباد میں موسم کی خرابی کے باعث پی آئی اے کی پروازوں کی آمدورفت بھی متاثر ہوئی اور دارالحکومت آنے والی پروازوں کا رخ ہنگامی طور پر لاہور کی جانب موڑ دیا گیا، تاہم علی الصبح پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن بحال ہوگیا۔ راولپنڈی کے علاقے ڈھوک حسو میں کچے مکان کی چھت گرنے سے بہن بھائی ہلاک ہوگئے۔ راولپنڈی میں تیز ہواؤں اور طوفانی بارش کے باعث پیش آنے والے مختلف حادثات میں 58 افراد زخمی بھی ہوئے، جنہیں مختلف ہسپتالوں میں طبی امداد کے لیے منتقل کیا گیا۔اسلام آباد میں ایک زخمی ہو ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔ — فوٹو: آن لائنموسم کی خرابی کے باعث جڑواں شہروں میں میٹرو بس سروس معطل ہوگئی، جبکہ تیز آندھی سے مجلس وحدت المسلمین (ایم ڈبلیو ایم) کا احتجاجی کیمپ بھی اکھڑ گیا۔ جڑواں شہروں کے شہریوں نے سوشل میڈیا پر آندھی اور بارش کی تصاویر اور ویڈیوز بھی شیئر کیں۔View image on TwitterView image on TwitterView image on TwitterView image on Twitter خیبر پختونخوا اور فاٹا پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں بھی تیز ہواﺅں کے ساتھ موسلا دھار بارش سے چھتیں اور دیواریں گرنے سے 7 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ پشاور کے علاقے موسیٰ زئی میں مکان کی چھت گرنے سے ایک خاتون اور ایک بچہ ہلاک ہوگیا۔View image on Twitterخیبر ایجنسی میں بارش کے باعث ایک مکان کے کمرے کی چھت گرگئی، جس کے نتیجے میں ایک خاتون ہلاک ہوگئی۔ کرم ایجنسی کی ایک مارکیٹ میں دیوار گرنے سے ایک شخص ہلاک ہوا۔ خیبر پختونخوا کے ضلع چارسدہ کے علاقے اتمانزئی میں دیوار گرنے سے ایک بچہ ہلاک ہوا۔ نوشہرہ اور گرد ونواح میں طوفانی بارش کے باعث مختلف علاقوں میں چھتیں گرنے سے ایک شخص ہلاک اور 15 افراد زخمی ہوئے۔