|

وقتِ اشاعت :   October 20 – 2025

بلوچستان اسمبلی اجلاس: وزیراعلی بلوچستان نے ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی تجویز کی حمایت کرتے ہوئے اسپیکر سے ان کیمرہ اجلاس کا بندوبست کرنے کی درخواست کی اور کہا کہ اراکین کی تجاویز کو سنا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے رکن اسمبلی رحمت بلوچ کے بھائی کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور اسے ایک دردناک المناک واقعہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ایوان دہشت گردی کے خلاف متحد ہے اور اس دہشت گردی کو پسماندگی اور غربت سے منسلک نہیں کیا جانا چاہیے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے دہشت گردوں کو واضح پیغام دیا کہ قتل و غارت سے ہم نہیں ڈریں گے اور سیاسی عمل سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ انہوں نے رکن اسمبلی خیر جان کے بھائی اور سابق وزیر شفیق احمد خان کے قتل کی بھی مذمت کی اور کہا کہ ہم اس کے خلاف سیسہ پلائی دیوار کی طرح مضبوط ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ حقوق پارلیمانی سیاست کے ذریعے حاصل ہو رہے ہیں اور ہم اپنے فورسز کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور رہیں گے۔

اسی دوران، میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ اس لا حاصل جنگ سے صرف ترقی کی رفتار رکے گی اور کچھ حاصل نہیں ہوگا۔