وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اللہ نے بلوچستان کو بے شمار قدرتی وسائل سے نوازا ہے لیکن افسوس بلوچستان کی دولت ابھی بھی زمین کے اندر دفن ہے، ملک کی ترقی بلوچستان کی خوشحالی سے براہ راست جڑی ہے۔
انہوں نے اسلام آباد میں بلوچستان ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وفاق کی مضبوطی، قربانی اور بھائی چارہ میں مضمر ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ بلوچستان کے عوام ہمارے بھائی ہیں اور پاکستان ایک خاندان کی طرح ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے اتحاد اور یکجہتی کیلئے صوبوں کے درمیان اتفاق رائے ضروری ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں پاکستان کو مضبوط اور خوشحال بنانے کیلئے محبت، بھائی چارے اور اتحاد کے ساتھ رہنا ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ سات دہائیوں کے دوران بلوچستان کو نظر انداز کیا جانا ہمارے لئے لمحہ فکریہ ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ اللہ نے بلوچستان کو بے شمار قدرتی وسائل سے نوازا ہے لیکن افسوس بلوچستان کی دولت ابھی بھی زمین کے اندر دفن ہے، ملک کی ترقی بلوچستان کی خوشحالی سے براہ راست جڑی ہے۔