سبی:رند قبائل کے سربراہ چیف آف رند سینئر سیاست دان سردار یار محمد رند نے کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی و بھارتی مظالم کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ 27اکتوبر 1947 میں بھارت نے غیر قانونی طور پر کشمیر پر قبضہ کرکے اپنی اجارہ داری قائم کی گزشتہ سات دہائیوں میں کشمیریوں کو بدترین ریاستی دہشت گردی کا نشانہ بنایاگیاکشمیریوں نے مظالم کے آگے ہتھیار نہیں ڈالے بلکہ بھارتی افواج کے ظلم کے آگے ڈٹ کر کھڑے ہوگئے۔
رند قبائل سمیت پوری قوم کشمیری بھائیوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دیں گے مقبوضہ کشمیر کے عوام کی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی سپورٹ کشمیر کی آزادی تک جاری رکھیں گے۔مقبوضہ کشمیر کے نہتے اور مظلوم عوام کے بنیادی حقوق اور حق خود ارادیت کی حمایت کرتے ہے
سینئر سیاست دان چیف آف رند سردار یار محمد رندنے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیربھارت کا حصہ نہیں اورآئین کی اس شق میں تبدیلی نہیں ہوسکتی کشمیربھارت کا اٹوٹ انگ نہیں لیکن کشمیرکے مستقبل کا فیصلہ بھارتی آئین کے تحت نہیں ہوگا بلکہ اس مسئلے کا حل کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت بین الاقوامی نگرانی میں رائے شماری کرائی جائے
اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق ان کو آزادی دی جائے صدیوں سے مسلسل بھارتی فوج کی جانب سے نہتے کشمیری مسلمانوں پر ظلم کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں بھارتی مظالم پر عالمی برادری کی خاموشی قابل مذمت ہے ان شاء للہ کشمیر ایک دن ضرور آزاد ہوگا انہوں نے کشمیری عوام کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ متحد ہوکر ہی اپنے مقاصد میں کامیاب ہوتے ہے۔