کوئٹہ:وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے چلتن اور بلیدہ میں بھارتی سرپرستی یافتہ دہشت گردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیوں پر اظہارِ اطمینان کیا ہے۔
انہوں نے فورسز کی بہادری، عزم اور پیشہ ورانہ کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی اداروں نے عزمِ استحکام کے وژن کے تحت دہشت گردی کے خاتمے کا عملی ثبوت دیا ہے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان میں امن دشمنوں کے عزائم کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ بھارتی سرپرستی میں چلنے والے نیٹ ورکس کا مکمل صفایا اور صوبے میں پائیدار امن کا قیام ریاست کی اولین ترجیح ہے۔
میر سرفراز بگٹی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ بلوچستان حکومت اور سیکیورٹی ادارے عزمِ استحکام کے جذبے کے ساتھ ملک و قوم کے تحفظ کے لیے پرعزم ہیں۔