کوئٹہ:بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات و سابق وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ ملک کی ترقی،استحکام اور خوشحالی میں نوجوان طبقہ ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے نوجوان سیاست،خدمت اور قیادت کے میدان میں بھرپور کردار ادا کریں تاکہ پارٹی کو مزید مضبوط اور فعال ہو سکے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی دفتر کوئٹہ میں نوجوانوں اور عہدیداروں کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر مرکزی آرگنائزرنگ سیکرٹری ملک خدا بخش لانگو، مرکزی آفس سیکرٹری محب ترین، مرکزی میڈیا کوآرڈینیٹر ندیم کاکڑ سمیت دیگر بھی موجود تھے۔میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی نے ہمیشہ بلوچستان کی ترقی، خوشحالی اور عوامی حقوق کے لیے ہر فورم پر بھرپور آواز اٹھائی ہے پارٹی کا بنیادی مقصد عوامی خدمت، خودمختاری اور نوجوانوں کو قومی دھارے میں شامل کرنا ہے بی اے پی کے دروازے نوجوانوں کے لیے کھلے ہیں،اور انہیں چاہیے کہ وہ تعلیم، تحقیق اور سماجی خدمت کے ذریعے اپنا مقام منوائیں۔
انہوں نے نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ملک و قوم کی باگ دوڑ آنے والے دنوں میں آپ کے ہاتھوں میں ہوگی، لہٰذا اپنی صلاحیتوں کو نکھار کر مستقبل کی قیادت کے لیے خود کو تیار کریں میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا کہ تعلیم ہی ترقی و خوشحالی کی ضمانت ہے، نوجوان علم و ہنر کے ذریعے نہ صرف اپنا مستقبل روشن کریں بلکہ بلوچستان اور پاکستان کی ترقی میں عملی کردار ادا کریں یہی بی اے پی کا وژن اور عزم ہے-
بی اے پی کا مقصد نوجوانوں کو قومی دھارے میں شامل کرنا ہے، ضیاء لانگو
![]()
وقتِ اشاعت : October 30 – 2025