|

وقتِ اشاعت :   November 12 – 2025

کوئٹہ : امیرجماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن بلوچ کا جی ڈی اے اسکول میں یوم اقبال تقریب میں شرکت،طالبات میں سرٹیفکیٹ تقسیم۔

جبکہ ڈگری کالج گوادرکے بہترین کارکردگی والے پوزیشن ہولڈربہترین طلبہ کی حوصلہ افزائی پہلی پوزیشن والے کوموٹر سائیکل اورسیکنڈپوزیشن والے طالب علم کولیپ ٹاپ دے دیاگیا۔

امیرجماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے گوادر مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے جی ڈی اے اسکول گوادرمیں علامہ اقبال کے پیدائش کے دن کے مناسبت سے منعقدہ پروگرام میں شرکت کی۔

ایم پی اے گوادر مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے تقریب سے خطاب میں قیام پاکستان میں علامہ اقبال کے کردار کی تعریف و تشریح کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان تعلیم پرتوجہ دیکراقبال کے شاہین بنیں اپنے علاقے کی خدمت بہترین معیاری تعلیم کے ذریعے کریں۔

جہالت،غربت،بے راہ روی کاعلاج تعلیم اورصرف تعلیم ہے گوادر میں تعلیمی سرگرمیوں کی بحالی ہمارا اولین مشن ہے اور گوادر میں تعلیمی رینکنگ کو برقرار رکھنا اور دیگر صوبوں کے برابر لانے کے لئے بھرپور کوشش کی جائے گی بلوچستان کے طلبا بہترین تعلیم حاصل کرسکتے ہیں ضرورت اس امرکی ہے کہ طلبا کی رہنمائی،اساتذہ وتعلیمی اداروں کوسہولیات وآسانیاں فراہم کی جائے اساتزئے کرام ایمانداری واخلاص سے ڈیوٹی کی پابندی کرتے ہوئے بچوں وبچیوں کوزیورتعلیم سے آراستہ کریں۔

ضلعی انتظامیہ،جی ڈی اے بھی تعلیمی اداروں کی فعالیت میں کرداراداکریں تاکہ گوادرسے ناخواندگی کاخاتمہ کیاجاسکے۔

بعد ازاں مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے طالبات میں اعزازی سرٹیفکیٹ بھی تقسیم کئے۔قبل ازیں ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن بلوچ کی جانب سے ڈگری کالج گوادرکے دورے کے دوران بہترین کارکردگی کے حامل طلبا کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے پہلی پوزیشن پرآنے والے طالب علم کوموٹر سائیکل اوردوسرے تیسرے نمبرپرآنے والے طلبا کواپنی جانب سے لیپ ٹاپ دیئے۔