کوئٹہ : بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی ترجمان و سابق وزیرداخلہ میر ضیااللہ لانگو نے کہا ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی کوئٹہ کے بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی،
کارکنان اور عہدیداران بلدیاتی انتخابات میں پارٹی کی کامیابی کے لیے بھرپور محنت کریں اور عوامی رابطہ مہم تیز کریں جمہوری عمل میں سیاسی جماعتوں کے ساتھ انتخابی اتحاد کے امکانات کو بھی نظرانداز نہیں کیا جاسکتا، جس کا حتمی فیصلہ پارٹی کی مرکزی قیادت کرے گی۔
ان خیالات اظہار انہوں نے بی اے پی معززین،رہنماں اور نوجوانوں کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ بی اے پی اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی کے اصول پر یقین رکھتی ہے، اسی مقصد کے تحت کوئٹہ میں دسمبر میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں بھرپور طریقے سے حصہ لیا جائے گاپارٹی کے یوتھ ونگ اور نوجوان کارکنوں پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ بی اے پی کا منشور اور پروگرام گھر گھر پہنچائیں تاکہ عوامی تائید حاصل ہو اور پارٹی بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے انہوں نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی کا روزِ اول سے یہ مقف رہا ہے کہ عوامی حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا
اور صوبے کی ترقی و خوشحالی کے لیے عملی کردار ادا کیا جائے گا۔
میر ضیااللہ لانگو نے کہا کہ بی اے پی نے ہمیشہ عوامی مسائل کے حل، روزگار کے مواقع کی فراہمی اور اختیارات کی تقسیم کے لیے آواز اٹھائی ہے، اور بلدیاتی انتخابات میں کامیابی حاصل کرکے یہ جدوجہد مزید مضبوط بنائی جائے گی
انہوں نے مزید کہا کہ انتخابات کے سلسلے میں تمام سیاسی جماعتوں، معتبر قبائلی رہنماں اور عوامی نمائندوں سے مشاورت جاری ہے۔
جہاں مناسب سمجھا گیا، وہاں اتحاد یا ایڈجسٹمنٹ بھی کی جاسکتی ہے تاکہ عوامی مفاد کو مقدم رکھا جائے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بلوچستان عوامی پارٹی اپنے عوامی خدمت کے مشن کو آگے بڑھاتے ہوئے کوئٹہ کے بلدیاتی انتخابات میں تاریخی کامیابی حاصل کرے گی۔