برازیلیہ: برازیل میں کلائمیٹ چینج سے متعلق عالمی سطح کا اہم سیمینار منعقد ہوا، جس میں دنیا بھر کے ماہرین، حکومتی نمائندوں اور ماحولیاتی اداروں نے شرکت کی۔
بلوچستان کی نمائندگی صوبائی وزیر سردار عبدالرحمن کھیتران نے کی جو اس عالمی فورم پر بلوچستان کے کیس کو مؤثر انداز میں پیش کرتے ہوئے نمایاں مرکزِ توجہ رہے سردار عبدالرحمن کھیتران نے اپنے خطاب میں کہا کہ”بلوچستان نارتھ پاکستان موسمیاتی تبدیلی کا سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ ہے۔
پچھلے چند برسوں میں خشک سالی، سیلاب، بارشوں میں بے قاعدگی، گلیشیئر پگھلاؤ اور زراعت پر شدید اثرات نے صوبے کو نئے چیلنجز سے دوچار کر دیا ہے۔
انہوں نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ پاکستان خصوصاً بلوچستان کو تکنیکی مدد، گرین فنڈز، جدید واٹر مینجمنٹ، جنگلات اور پانی کے تحفظ اور ای۔موبیلٹی ٹیکنالوجیز کی فراہمی میں تعاون فراہم کیا جائے۔
سیمینار میں سردار عبدالرحمن کھیتران نے مختلف ممالک کے وزراء و ماہرین سے ملاقاتیں بھی کیں اور بلوچستان میں جاری ماحول دوست پراجیکٹس پانی؛جنگلات کی بحالی، سموگ میں کمی، صاف توانائی اور ویسٹ مینجمنٹ کے حوالے سے بریف کیا۔
شرکاء نے بلوچستان کے ماحولیاتی مسائل اور وزیر کی جانب سے پیش کردہ سفارشات کو سراہتے ہوئے کہا کہ پسماندہ اور شدت سے متاثرہ علاقوں کے لیے عالمی تعاون ناگزیر ہے۔برازیل میں پاکستانی اسٹال کو بھی بھرپور پذیرائی ملی، جہاں سمارٹ ویسٹ مینجمنٹ ماڈلز، ماحول دوست اقدامات اور گرین ٹیکنالوجی کی نمائش کی گئی۔ سردار عبدالرحمن کھیتران نے ان منصوبوں کو عالمی معیار کے مطابق اپ گریڈ کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔اس موقع پر صوبائی وزیر کے ہمراہ سیکرٹری پی ایچ پی ہاشم غلزئی،ڈپٹی سیکرٹری ٹیکنیکل تنویر جاموٹ،یوسف جیمز بھی موجود تھے۔