چمن: عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی نے کہا ہے کہ پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن کی جدوجہد اور لازوال قربانیوں کے باعث پشتونخوا وطن میں سیاسی شعور نظریاتی سوچ علم اور ہنر جمہوری فکر کو مضبوط بنیادیں ملی ہیں
قومی تحریک کی تسلسل عوامی نیشنل پارٹی کی زیادہ تر قیادت پشتون ایس ایف سے فارغ التحصیل نوجوانوں پر مشتمل ہے جو تنظیم کے لیے باعثِ فخر ہے
پی ایس ایف کے نو منتخب صدر اور جنرل سیکرٹری کو اس امید کے ساتھ مبارکباد پیش کرتے ہیں کہ وہ تعلیم یافتہ نوجوانوں کو قومی سیاست کی جانب راغب کرنے میں رہنما کردار ادا کریں گے 23نومبر کو شہدا وطن شہید خان جیلانی خان اچکزئی شہید اسدخان اچکزئی کی یاد میں کوئٹہ میں جلسہ عام اور اس میں مرکزی صدر ایمل ولی خان کی شرکت دوررس اثرات کاحامل رہیگا پی ایس ایف کے جوان بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں
ان خیالات کااظہار انہوں نے شہید ایمل خان ایڈووکیٹ ڈگری کالج چمن میں پی ایس ایف کی جانب سے نئے طلبا کے اعزاز میں منعقدہ ویلکم پارٹی کے شرکا سے خطاب کے دوران کیا تقریب سے پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن کے صوبائی صدر طاہر شاہ کاکڑ مرکزی جنرل سیکرٹری مزمل خان کاکڑ عوامی نیشنل پارٹی چمن کے ضلعی صدر عبدالخالق حقمل پی ایس ایف کے نو منتخب کالج صدر منصور احمد فرمان اچکزئی سمیت دیگر رہنماں نے بھی خطاب کیا
مقررین نے پی ایس ایف کے تاریخی کردار طلبہ کی تنظیمی تربیت اور امن و جمہوریت کے لیے نوجوانوں کے کردار پر روشنی ڈالی اور نئے طلبہ کو قومی سیاسی جدوجہد میں فعال کردار ادا کرنے کی ترغیب دی مقررین نے کہا کہ پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن کے ذمے دہری ذمہ داریاں عائد ہوتی ہے
ایک طرف آپ نے علم وہنر کو حاصل کرناہے دوسری جانب آپ کے ذمے قومی تحریک میں فعال ومنظم کردار ادا کرناہے گزشتہ 57برسوں کے دوران پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن کے ساتھیوں کی جدوجہد پر ناز رہاہے
مقررین نے پی ایس ایف کے ساتھیوں کو 23نومبر کو کوئٹہ میں شہدا وطن کی یاد میں منعقدہ جلسہ عام میں بھرپور شرکت کی استدعا کی بعد ازاں پی ایس ایف چمن کی جانب سے طلبا کے اعزاز میں استقبالیہ دیاگیا جس میں طلبا سمیت اساتذہ نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔