|

وقتِ اشاعت :   November 18 – 2025

کوئٹہ :  عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان ولی داد میانی نے اپنے جاری کردہ بیان میں صوبہ بھر باالخصوص کوئٹہ شہر کی صورتِ حال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیکورٹی خدشات کے نام پر صوبائی دارالحکومت اور بین الصوبائی شاہراہوں کو بند کرنا اور صوبہ بھر میں انٹرنیٹ کی سہولت معطل کرنا نہ صرف عوام کے لئے شدید مشکلات کا باعث ہے

بلکہ بنیادی انسانی حقوق کی صریح خلاف ورزی بھی ہے ترجمان نے واضح کیا کہ حکومت کی جانب سے جگہ جگہ رکاوٹیں کھڑی کرنا، سڑکیں بند کر دینا اور مختلف مقامات پر چیک پوسٹیں قائم کرنا امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کے بجائے شہریوں کی روزمرہ زندگی کو مفلوج کر دیتا ہے

ان اقدامات کے باوجود امن و امان میں کوئی نمایاں بہتری نہ آنا اِس بات کا ثبوت ہے کہ اصل مسائل کہیں اور ہیں جنہیں نظر انداز کیا جا رہا ہے انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حالات میں ضروری سہولیات خصوصا انٹرنیٹ کی بندش نہ صرف تعلیمی سرگرمیوں کو متاثر کر رہی ہے

بلکہ کاروبار میڈیا مواصلات اور عام شہریوں کے رابطوں میں بھی شدید رکاوٹ بن رہی ہے ترجمان کے مطابق امن و امان کی آڑ میں ایسے اقدامات کرنا ایک قابلِ گرفت طرزِ عمل ہے جسے فوری طور پر ترک کیا جانا چاہیے عوامی نیشنل پارٹی مطالبہ کرتی ہے کہ حکومت حقیقی مسائل کی جانب توجہ دے اور عوام کے بنیادی حقوق کا احترام کرتے ہوئے شاہراہوں اور انٹرنیٹ کی بندش جیسے غیر مثر اور عوام دشمن اقدامات کو فی الفور ختم کرے بیان میں یہ مقف بھی دہرایا گیا کہ اس قسم کی پابندیوں سے نہ امن بہتر ہوگا اور نہ ہی عوام کا اعتماد بحال ہو سکے گا لہذا بہتر یہی ہے کہ مسائل کا حل عوامی مشاورت بہتر حکمتِ عملی کے ذریعے تلاش کیا جائے۔