کوئٹہ : بلوچستان ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس کامران خان ملاخیل اور جسٹس ایوب خان ترین پر مشتمل بینچ نے گیس کیس کی سماعت کی، معزز عدالت میں اوگرا کے چیرمین اور گیس حکام کے اعلی حکام پیش ہوئے ،
اور رپورٹ پیش کی،سماعت کے دوران درخواست گزار سید نزیر آغا ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ گیس کمپنی مسلسل بلوچستان ہائی کورٹ کے 23 جون 2024 کی بھرپور خلاف ورزی کر رہی ہے اور اکتوبر کے مہینے میں لوگوں کو ہزاروں اور لاکھوں کے بل بھجوائیں ہیں،
جس پر چیف جسٹس کامران خان ملاخیل شدید برہم ہوئے اور سختی سے گیس اور اوگرا کے حکام کو 23 جون2024 کے آرڈر پر عملدرآمد کی تلقین کی اور ساتھ ہی گیس اور اوگرا حکام کے رپورٹ واپس کر کے غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے واپس 11/12/2025 کو ہندہ پیشی پر 23 جون 2024 کے آرڈر پر عملدرآمد کرنے کے ساتھ رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔پیشی کے دوران گیس کمپنی کے بلنگ انچارج محمد عمران نے عدالت کو بتایا کہ وہ تمام بلوں کو ٹھیک کرینگے جن میں اضافی چارجز بھجوائے گئے ہیں۔ہندہ پیشی 11 دسمبر 2025 کو ہوگی۔