کوئٹہ: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنماء صوبائی وزیر و پارلیمانی لیڈر میر سلیم احمد کھوسہ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں گورننس سمیت بہت سے ایشوز ہیں
وزیر اعلی کی ان ہاؤس تبدیلی کا امکان نہیں ہماری جماعت کی سپورٹ میر سرفراز بگٹی کو ہے کوئٹہ میں ان کیمرہ بریفنگ کے باعث نیٹ سروس سیکورٹی کی وجہ سے بند کی گئی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ میر سلیم احمد کھوسہ نے کہاکہ بلوچستان کی وزارت اعلیٰ کی ان ہاؤس تبدیلی سے متعلق گزشہ شب چلنے والی خبر کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی کی اعلی قیادت سے رابطہ ہوا ہے کیونکہ بلوچستان میں پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کی حکومت ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزارت اعلیٰ کے حوالے سے دونوں جماعتوں کے مابین اڑھائی سال معاہدے کا علم نہیں اگر ہے تو پارٹی قیادت نے فیصلہ کرنا ہے
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماء و سینیٹر میر دوستین ڈومکی کی ذاتی رائے الگ ہوسکتی ہے اقتدار کے دوران اتحادیوں میں خدشات اور اختلافات ہوتے رہتے ہیں
قیادت نے مسائل حل کئے ہیں پاکستان مسلم لہیگ (ن) کے مرکزی رہنماء اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے بھی بات ہوئی تھی ان ہاؤس تبدیلی کا امکان نہیں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سپورٹ وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی کو ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آج ان کیمرہ بریفنگ کی وجہ سے سیکورٹی خدشات کے باعث نیٹ بند ہے۔