|

وقتِ اشاعت :   November 21 – 2025

کوئٹہ : نیشنل پارٹی نے شہید ولید صالح بلوچ کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے 29 نومبر کو ان کے چہلم پر پنجگور میں تعزیتی ریفرنس منعقد کرنے کا اعلان کردیا،

بلوچستان اسمبلی میں ڈپٹی پارلیمانی لیڈر میر رحمت صالح بلوچ نے کہا کہ تعزیتی ریفرنس سے پارٹی کے مرکزی،صوبائی اور ضلعی رہنما خطاب کریں گے انہوں نے پارٹی کارکنوں اور پنجگور کے باشعور عوام سے اپیل کی کہ وہ تعزیتی ریفرنس میں بھرپور شرکت کرکے شہید کو خراج عقیدت پیش اور متحد ہوکر قاتلوں کو سخت پیغام دیں

انہوں نے کہا کہ امن وامان کے حوالے سیبلوچستان اور بالخصوص پنجگور اس وقت سخت بحرانی صورتحال سے دو چار ہے کسی کی جان محفوظ ہے

نہ مال،مارنے والے کو پتہ ہے نہ مرنے والے کو،پورے صوبے میں قاتل عام کرنے والوں نے سلیمانی ٹوپی اور دستانے پہن رکھے ہیں،کیونکہ آج تک کسی بھی قاتل کا پتہ نہیں چل سکا انہوں نے کہا کہ لوگ کس کے ہاتھ پر اپنا خون تلاش کریں کیونکہ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے اپنی ذمہ داری پوری کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکے ہیں،قتل عام کو روکا جارہا ہے

نہ ہی قاتلوں کو گرفتار،انہوں نے کہا کہ معلوم نہیں کہ ظالموں نے میرے معصوم بھائی کو کس بات کی سزا دی،یہ دکھ مجھے اور میرے خاندان والوں کھائے جارہا ہے کیونکہ جن ہاتھوں پر مہندی لگنی تھی ان کو خون سے رنگ دیا گیا انہوں نے کہا کہ آج بھی ہم نے اتحاد اور اتفاق کا مظاہرہ نہیں کیا تویہ آگ سب کے گھروں کو لپیٹ میں لے گی نجانے ہم اور کتنے ولید جیسے نوجوان قربان کرتے رہیں گے