کوئٹہ: بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی ترجمان نے قومی ائیرلائن پی آئی اے کا رویا انتہائی غیر مناسب قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ائیرلائن کے کرائے آسمان سے باتیں کرنے لگے ہیں
فلائٹس کی اچانک منسوخی اور تاخیر معمول بن گیا ہے وفاقی حکومت معاملے کا فوری نوٹس لے اپنے جاری کردی بیان میں بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی ترجمان نے کہا ہے کہ قومی ائیرلائن پی آئی اے ہوائی سفر کی بہتر سہولیات فراہم کرنے کے بجائے زحمت کا سبب بن رہی ہے
اچانک نہ صرف فلائٹس منسوخ کردی جاتی ہیں بلکہ ائیرپورٹ پر بھی گھنٹوں گھنٹوں انتظار کیا جاتا ہے کوئٹہ سے کراچی، لاہور اور اسلام آباد کے کرایے ملک کے دیگر شہروں کی نسبت 3 سے 4 گنا زیادہ وصول کیے جا رہے ہیں جس نے نہ صرف مسافروں کو ناقابل برداشت مالی بوجھ تلے دبا دیا ہے
بلکہ بلوچستان کے باقی ملک سے تجارتی و انتظامی روابط بھی شدید متاثر ہو رہے ہیں انہوں نے کہا کہ پی آئی اے حکام اپنا قبلہ درست کرکے کرایوں میں اضافہ واپس لے اور اچانک فلائٹس کی منسوخی اور تاخیر کا معاملہ درست کرے وفاقی حکومت اور وفاقی وزیر ہوابازی پی آئی اے کے اس غیرمناسب رویے کا فوری نوٹس لے تاکہ عوام کو بہتر سفری سہولیات میسر آسکے-