کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے زیر اہتمام بلدیاتی الیکشن کی سلسلے میں سریاب ٹائون سے تعلق رکھنے والے امیدواروں کا اجلاس سریاب ٹاون آفس کیچی بیگ میں زیر صدارت پارٹی کے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر و ضلعی صدر کوئٹہ غلام نبی مری منعقد ہوا
اجلاس کے مہمان خاص پارٹی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل ملک نصیر احمد شاہوانی تھے اجلاس کی کاروائی اسد سفیر شاہوانی نے چلائی جبکہ تلاوت کلام پاک کی سعادت میر کاول خان مری نے حاصل کی اجلاس میں ضلعی نائب صدر طاہر شاہوانی ایڈووکیٹ ضلعی کسان ماہگیر سیکرٹری ملک ابراہیم شاہوانی ضلعی ہیومن رائٹس سیکرٹری پرنس رزاق بلوچ سمیت سریاب ٹاون کے امیدواروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی اجلاس سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ فارم 47 کے حکمرانوں نے گزشتہ 2 سالوں سے کوئٹہ کے شہریوں کا جینا حرام کررکھا ہے کوئٹہ کے عوام تمام تر بنیادی سہولتوں سے محروم ہے بلدیاتی الیکشن کا بینادی مقصد شہریوں کی حقوق کا تحفظ کرنا ہے
اور انکے گھروں کی دہلیز تک پہنچانا ہے بی این پی عوام کی تائید و حمایت سے آنے والے بلدیاتی انتخابات میں بھرپور انداز حصہ لیکر اپنے عوام کو چوروں ڈاکوں کی رحم وکرم پر ہرگز نہیں چھوڑینگے سایسی اور جہموری انداز میں کوئٹہ کے باشعور عوام بلدیاتی الیکشن میں اپنے پارٹیوں کی امیدواروں کو کامیاب بنانے جنہوں ہر مشکل و کٹھن وقت و حالات میں اپنے لوگوں کی مشکلات اور مسائل کو اجاگر کیا اسے امیدواروں کو ہرگز ووٹ نہ دیں جوکہ الیکشن کے بعد کھبی بھی دکھائی نہیں دیکھتے ہیں
اس موقع پر حاجی عالمگیر مینگل حاجی سلطان محمد شاہوانی جان محمد مینگل میر قاسم پرکانی ملک اللہ داد شاہوانی ملک حسن مینگل ثنا مسرور ستار شکاری احمد خان کبدانی سردار لونکین خان کاکڑ سردار صادق مشوانی ٹکری علی احمد محمد زکریا لہڑی عتیق الرحمن شاہوانی ملک ابراہیم شاہوانی محمود جمالدینی ڈاکٹر مرتضی علی بخش مینگل ولی محمد لہڑی مراد مینگل نصیب اللہ سرپرہ محمد احسان شاہوانی طارق حسین غلام فاروق سمالانی کامریڈ رحمت اللہ علی احمد گرگناڈی ملک عبدالمنان محمد حسنی وسیم شہزاد ملک راشد شاہوانی ملک نظام الدین شاہوانی غلام حسین مینگل عطا محمد مینگل ثنا اللہ کرد اور دیگر دوستوں نے شرکت کی۔