|

وقتِ اشاعت :   June 7 – 2016

کوئٹہ : احتساب عدالت کوئٹہ کے جج جناب عبدالمجید ناصر نے مشتاق رئیسانی کیس میں نامزد تین ملزمان سہیل شاہ ،اسد شاہ اور طارق کو 12روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کرنے کاحکم دیدیا۔گزشتہ روز تینوں ملزمان کو سخت سیکورٹی میں عدالت لایاگیا سماعت شروع ہوئی تو ملزمان نے عدالت کو بتایاکہ انہیں عزیز واقارب سے ملاقات نہیں کرنے دی جارہی اس لئے عدالت تفتیشی حکام کو اس سلسلے میں احکامات دیں ساتھ ہی انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ ان کیلئے افطار کاکھانا اپنے گھروں سے لانے کی بھی اجازت دی جائے جس پر عدالت کے جج نے تفتیشی آفیسر سے استفسار کیاتو وہ بولے ملزمان اسد شاہ اورسہیل شاہ کی جمعرات کے روز والدہ سے ملاقات کروادی جائیگی تاہم جج نے ملزمان سے کہاکہ نیب میں انہیں افطار کے وقت صحیح کھانا ملے گا اس لئے وہ اس سلسلے میں فکر نہ کرے اس موقع پر تفتیشی آفیسر نے بذریعہ اسپیشل پراسیکیوٹر نیب راشد زیب گولڑا اور ضمیراحمدچھلگری کے توسط سے ملزمان کے مزید جسمانی ریمانڈ کیلئے درخواست گزاری جس پر عدالت نے ملزمان کی مزید 12روزہ جسمانی ریمانڈ دیتے ہوئے سماعت کو 17جون تک کیلئے ملتوی کردیا۔یاد رہے کہ ملزمان سہیل شاہ ،اسد شاہ اور طارق کو میگا کرپشن کیس کے مرکزی کردار سابق سیکرٹری خزانہ مشتاق احمدرئیسانی کی گرفتاری کے بعد گرفتارکرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے ان کاپہلے بھی نیب عدالت نے جسمانی ریمانڈ دیاتھا جبکہ گزشتہ روز ان کی ریمانڈ میں مزید12روز توسیع کردی گئی۔