کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے سرمایہ کاری سے متعلق اوچ گروپ آف کمپنیز کے وفد نے یہاں ملاقات کی اس موقع پر بلوچستان بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ اور اوچ گروپ آف کمپنیز کے مابین صوبے میں سرمایہ کاری سے متعلق باقاعدہ طور پر مفاہمتی یاداشت پر دستخت کیے گئے
دسخط کئے گئے مفاہمتی یاداشت کے تحت جرمن کمپنی حب میں 50ملین ڈالر کی لاگت سے انرجی اینڈ آئل ریفائنری انفراسٹرکچر قائم کرے گی وزیر اعلیٰ نے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان سرمایہ کاری کے لئے موزوں ترین خطہ اور مواقعوں کی سرزمین ہے
ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کار کمپنیاں مقامی ہنر مند افرادی قوت کو ترجیح دیں انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے لیے سازگار ماحول فراہم کرے گی
انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں ماہی گیری ، سیاحت کانکنی اور توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے بے گناہ مواقعے موجود ہیں جو ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کے لئے بہترین مواقع فراہم کر سکتے ہیں
اس موقع پر بلوچستان بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ کے وائس چیئرمین بلال خان کاکڑ اور جرمن کمپنی (AOCH GmBH)کے چیئرمین andreas embrewein نے مفاہمتی یاداشت پر دستخط کئے