کوئٹہ؟: امیرجماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے کہا کہ سردموسم میں گیس وبجلی لوڈشیڈنگ نے مشکلات میں مزید اضافہ کردیاوفاقی حکومت بلوچستان کولوڈشیڈنگ سے استثنی دیں۔اہل بلوچستان کوامن روزگاردیکرتجارت بحال کیاجائے۔
شاہراہوں وبارڈربندش قابل بلوچستان کے عوام کاساتھ دشمنی ہے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے پنجگورمیں وفودسے ملاقات کے دوران گفتگو میں کیا۔
امیرجماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے گوادرمولاناہدایت الرحمان کا ذمہ داران کے ہمراہ ڈی سی پنجگور سے بھی ملاقات،امن و امان اور بارڈر سے متعلق حال احوال۔ایم پی اے گوادر مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے جمعہ کوپنجگور میں حق دو تحریک بلوچستان کے چئیرمین ملا فرہاد اور دیگر ذمہ داران فدا احمد، سالم سجاد اور افتخار فاضل کے ہمراہ ڈی سی پنجگور عبدالکبیر زرغون سے ان کے آفس میں ملاقات کی۔
ملاقات میں امن وامان کی صورتحال، باڈرمعاملات،نوبت لسٹ میں اضافے،کراسنگ پوائنٹس میں اضافے، بند ٹوکن کی بحالی سمیت مختلف عوامی مسائل پربات چیت ہوئی۔ڈی سی پنجگور نے اس متعلق جلد اقدامات کا یقین دلایا۔مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے کہا کہ جماعت اسلامی حق دوبلوچستان مہم میں تیزی لائیگی بلوچستان کے عوام آج بھی مسائل مشکلات میں مشکل زندگی گزاررہے ہیں حکمرانوں کوبلوچستان کے وسائل بلوچستان کے عوام کے مسائل میں کمی اورترقی کیلئے استعمال کرنے ہوں گیعوامی مسائل کے حل کیلئے ضلعی انتظامیہ متحرک وفعال رہیں گے تومشکلات میں کمی آسکتی ہے بلوچستان کے عوام کو دیانت دار حکمرانوں کیساتھ متحرک فعال ایماندارآفیسرزکی بھی ضرورت ہے۔
عوام کے فلاح وبہبودکے منصوبوں کی ضرورت ہے ترقیاتی منصوبے بروقت مکمل کی جائے۔